تعلیمی و ثقافتی کمیٹی/ چہلم سے متعلقہ امور کا مرکزی دفتر

banner-img banner-img-en
logo

 حدیثیں


جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

پرنٹ

مظلوم کائنات مولا امیر المومنین علیہ السلام نے مظلومامہ کائنات سيدة النساء العالمين حضرت فاطمة سلام الله عليها کے دفن کے موقع پر فرمایا:-...

یا رسول اللہ ص آپ کو میری جانب سے اور آپ کے پڑوس میں اترنے والی اور آپ سے جلد ملحق ہونے والی آپکی بیٹی کی طرف سے سلام ہو. یا رسول اللہ ص آپ کی برگزیدہ (بیٹی کی رحلت)سے میرا صبروشکیب جاتا رہا .میری ہمت و توانائی نے ساتھ چھوڑ دیا . لیکن آپکی مفارقت کے حادثہ عظمی اور آپ کی رحلت کے صدمہ جانکاہ پر صبر کر لینے کے بعد مجھے اس مصیبت پر بھی صبروشیکبائی ہی سے کام لینا پڑے گا جبکہ میں نے اپنے ہاتھوں سے آپ کو قبر کی لحد میں اتارا اور اس عالم میں آپ کی روح نے پرواز کی کے آپ کا سر میری گردن اور سینے کے درمیان رکھا تھا.  انا لله وانا اليه راجعون . اب یہ امانت پلٹا لی گئی . گروی رکھی ہوئی چیز چھڑا لی گئی . لیکن میرا غم بے پایاں اور میری راتیں بے خواب رہیں گی.😭😭 یہاں تک کے خداوندعالم میرے لیے بھی اسی گھر منتخب کرےجس میں آپ رونق افروز ہیں وہ وقت آگیا کے آپ کی بیٹی آپکو بتائیں کے کس طرح آپکی امت نے ان پر ظلم ڈھانے کے لیے ایکا کر لیا آپ ان سے پورے طور پر پوچھیں اور تمام احوال و واردات دریافت کریں . یہ ساری مصیبتیں ان پر بیت گئیں . حالانکہ آپکو گذرے ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا اور نہ آپ کے تذکروں سے زبانیں بند ہوئی تھیں آپ دونوں پر میرا سلام رخصتی ہو نہ ایسا سلام جو کسی ملول و تنگ کی طرف سے ہوتا ہے. اب اگر میں اس جہگہ سے پلٹ جاوں تو اس لیے نہیں کے آپ سے میرا دل بھر گیا ہے.........😭😭 اور اگر ٹہرا رہوں تو اس لیے نہیں کے میں اس وعدہ سے بد ظن ہوں جو اللہ نے صبر کرنے والوں سے کیا ہے......


حوالہ جات:   نہج البلاغہ ، خطبہ ۲۰۰

 چہلم کے تعلیمی اور ثقافتی چینل میں سبسکرائب کریں

پرنٹ

Arbaeentitr

 حدیثیں

 دعا و زیارات