تعلیمی و ثقافتی کمیٹی/ چہلم سے متعلقہ امور کا مرکزی دفتر

banner-img banner-img-en
logo

 حدیثیں


جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ کی فریاد

پرنٹ

اپنے عزیز بابا کی رحلت کے بعد جناب _سیدہ   فریاد کرتی ہیں :
بابا !
میری طاقت جواب دے گئی- مجھے اپنی بھی خبر نہ رہی - میرے دشمن مجھے ملامت کرنے والے ہو گئے اور میرا باطنی رنج و الم مجھے مار رہا ہے -
بابا !
میں حیران و مضطر تنہا رہ گئی - میری آواز دب گئی - میری کمر ٹوٹ گئی - میری زندگی مکدر ہو گئی اور میرا زمانہ تاریک ہو گیا -
بابا !
آپ کے بعد مجھے تنہائ کے لئے کوئی مونس اور بہنے والے آنسوؤں کا پوچھنے والا نہیں ملتا اور نہ ہی اپنی کمزوری کے لئے کوئی مددگار نظر آتا ہے -
بابا !
آپ کے بعد نزول _قران ، جبریل کی منزل اور میکائیل کا مرکز ناپید ہو گیا -
بابا !
آپ کے بعد لوگوں کے روابط دگرگوں ہو گئے اور میرے لئے دروازے بند ہو گئے - آپ کے بعد دنیا سے بیزار ہو گئی - میں زندگی بھر آپ کا ماتم کرتی رہوں گی - آپ سے مجھے جو شغف ہے اور آپ کا جو غم ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوگا -
فریاد ہے بابا !
فریاد ہے بابا !
 


حوالہ جات:   { بحار الانوار، جلد_٤٣، صفحہ_١٧٦، باب _٧ }

 چہلم کے تعلیمی اور ثقافتی چینل میں سبسکرائب کریں

پرنٹ

Arbaeentitr

 حدیثیں

 دعا و زیارات