تعلیمی و ثقافتی کمیٹی/ چہلم سے متعلقہ امور کا مرکزی دفتر

banner-img banner-img-en
logo

 خبریں

ایران نے شام کے دفاع میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا: شام کے نائب وزیر خارجہ

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے حلب کی آزادی کو بہت بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کی حمایت اور دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔ فیصل مقداد نے کہا کہ حلب کی فتح کے بعد دہشت گرد اور ان کے حامی ممالک مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے اور حلب کی فتح نے سفارتی اور سیاسی سطح پر شامی عوام اور حکومت کی قدرت کو نمایاں کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے بھی حلب کی کامیابی کو بہت بڑی اور عظیم کامیابی قراردیا ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں اتحاد اور ہمفکری کی ضرورت ہےاورہم باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی علاقہ میں جاری دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔ فیصل مقداد نے کہا کہ شام ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اور اسلامی جمہوریہ ایران شام کے ساتھ ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قوی اور مضبوط و مستحکم تعلقات ہیں۔ فیصل مقداد نے امریکہ کے اتحاد میں شامل عرب ممالک کی سرزنش کرتے ہوئے انھیں خائن قراردیا۔

مزید

عراقی وزیر اعظم نے مغربی موصل کی آزادی کے آپریشن کا اعلان کر دیا

عراق کے وزیر اعظم 'حیدر العبادی' نے اتوار کے روز ملک کے سب سے بڑے صوبے موصل کے مغربی علاقوں سے داعش کے دہشتگردوں کو نکالنے کے لئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیاہے۔ وزيراعظم العبادی نے آج اپنے خطاب ميں كہا كہ مسلح افواج نينوا كے علاقے ميں داخل ہورہے ہيں جس كے بعد مغربي موصل كو آزاد كرانے كے لئے آپريشن حساس مرحلے ميں داخل ہوگا. انہوں نے كہا كہ عراقی سيكورٹی فورسز تکفیری دہشتگرد گروہ داعش كے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شہريوں كو آزاد كرانے كے لئے پيشقدم ہيں. ياد رہے كہ موصل پر داعش نے جون 2014 ميں قبضہ كيا تھا اور موصل ہی ميں داعش دہشتگرد تنظيم كا سرغنہ ابوبكر البغدادی نے عراق اور شام ميں اپنے زير قبضہ علاقوں ميں خلافت كا اعلان كيا تھا.

مزید

مغربی موصل کا پہلا گاؤں داعش کے ناپاک وجود سے پاک

عراقی فورسز نے موصل کے مغربی علاقہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کا آئاز کردیا ہے عراقی فورسز نے مغربی موصل کے پہلے گآؤں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع باخيرہ گاؤں کو داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کا فرمان صادر کردیا ہے۔ حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انسانوں کی وہابی وحشی درندوں سے آزادی خاک کی آزادی پر مقدم ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ماہ قبل عراقی فورسز نے مشرقی موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا تھا۔بہت سے دہشت گرد مشرقی موصل سے مغربی موصل فرار ہوگئے تھے۔

مزید

برطانیہ کا ایران کے خلاف بیان بازی پر امریکہ کو انتباہ

 برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف امریکہ کی بیان بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی بیان بازی سے مشرق وسطی کے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز بیانات پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اشتعال انگیز بیانات سے مشرق وسطی کے حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی عدم پائبندی پر بھی تشویش ہے۔ بعض دیگر یورپی ممالک کے رہنماؤں کو بھی امریکہ کے ایران کے خلاف جارحانہ بیانات پر تشویش لاحق ہے۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بیان کے بعد اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے چہرے مرجھا گئے ہیں ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے کی کوشش کی تو پھر اسرائیل کو دیمونا کے ایٹمی پلانٹ کو خالی کردینا چاہیے کیونکہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ہم دیمونا کو تباہ کردیں گے۔

مزید

عراق کے شہر موصل میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

 عراق کے شہر موصل میں 2 بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا خودکش حملہ الزہور علاقہ میں ہوا ۔ جبکہ دوسرا حملہ بھی موصل کے مشرق میں ایک ریسٹورنٹ پر کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ان خودکش حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید

پاکستان اور افغان سرحد تیسرے دن بھی بند

 پاکستان میں جاری دہشت گردی کے حالیہ لہر اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔  اطلاعات کےمطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبر ایجنسی میں واقع طور خم بارڈر مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے اور ہر قسم کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔ طورخم گیٹ بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سیکڑوں مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سرحد پر دونوں اطراف کے افراد کی پیدل آمد ورفت بھی بند ہے۔ ادھر چمن میں باب دوستی کی بندش سے بھی جہاں دو طرفہ تجارت معطل ہے وہیں نیٹو سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی روک دی گئی ہے، سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پیدل جانے والے افراد کو بھی سرحدپار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان شہریوں پر گولی چلانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

مزید

سیہون میں لال شہباز قلندر کے مزار پر حملے کے سہولتکار کو گرفتار کرلیا گیا

 پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں لال شہباز قلندرکے مزار پر بم دھاکے کے مبینہ سہولت کار کو خیرپور کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے سہولتکار پہلے لشکر جھنگوی کا رکن تھا جبکہ بعد میں داعش میں شامل ہوگیا پاکستان کے اکثر وہابی دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران سیہون دھماکے میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حفیظ بروہی گروپ لشکرجھنگوی چھوڑ کر داعش کے ساتھ منسلک ہوچکا ہے،یہ گروپ شکارپور بم دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے،خودکش بمبار افغانی تھا، جس کا جہادی نام تبدیل کیا گیا، دھماکے کے لیے خودکش جیکٹ بھی شکارپور میں تیار کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سہولت کار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دھماکوں کے لیے افغانیوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ افغانستان میں بم دھماکوں کے لیے پاکستانیوں کو خودکش بمبار بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرسکھر میں ہونے والے دھماکے میں جو کار استعمال ہوئی وہ بھی شکارپور میں تیار ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شکارپور بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے نام سامنے آچکے ہیں،جن دہشت گردوں کے نام سامنے آئے انہیں اب تک نہ گرفتار کیاجاسکا نہ ان کے ناموں کو ریڈ بک میں ڈالا گیا۔ ذرائع کے مطابق انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے نام سامنے آنے کے باوجود گرفتاری پر کوئی انعام بھی مقرر نہیں کیاگیا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت پر الزام ہے کہ وہ وہابی دہشت گردوں کو بچآنے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اور دہشت گردوں کے ہلات کے اعداد و شمار میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید

دھشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: ملی یکجہتی کونسل پاکستان

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ دہشتگردی اور دھماکوں کا دین اسلام سے تعلق جوڑنا ایک گمراہ کن نظریہ ہے۔ ملک کے تمام جید علماء اور مذہبی جماعتیں دہشت گردی کی مذمت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور کسی بھی بےگناہ انسان کے قتل کو حرام قرار دیتے ہیں۔ دھماکے کرنے والے اللہ اور رسول ّ کے احکامات کی واضح نافرمانی کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کا اولین ہدف امت مسلمہ اور مسلمان ممالک ہیں اور یہ تمام کارروائیاں اسلام دشمن قوتوں کی مدد سے اور ان کے مفاد کےلیے کی جارہی ہیں۔ منظم دہشتگردی ریاستوں کے درمیان چپقلش کا نتیجہ ہے اور اس کے لیے مذہب کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ حکومت کو دہشتگردوں کی حقیقی کمین گاہوں پر فوکس کرنا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان کو منظور ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس پرعملدرآمد تاحال جزوی اور غیرموثر ہے۔ نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی کا وجود عملا نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیر اعظم حقیقی معنوں میں چیف ایگزیکٹو ہونے کا ثبوت دیں یا ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفی دیں۔ ملی یکہجتی کونسل کے رہنماوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی رو سے حکومت کو خود درست خطوط پر دینی تعلیم کا اہتمام کرنا ہوگا اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبنی درست بیانیہ تشکیل دینا ہوگا۔ لاوڈ سپیکر پر پابندی، درود و سلام اور میلاد کی محفلوں، جلوس ہائے عزا کے خلاف اقدامات اور خطبات جمعہ و مدارس کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے اصل مراکز سے توجہ ہٹانے کا باعث ہیں۔

مزید

انصار اللہ کے میزائل نے سعودی عرب کے پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنا دیا

انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے فورسز نے جیزان کے علاقے میں الشفق نامی پاور پلانٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برقی توانائی کے اس مرکز سے جیزان اور عسیر کے علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے کیمپوں کو بجلی مہیا کی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی اتحاد کی قابض افواج کی جانب سے صنعا کے شمال میں واقع ارحب نامی علاقے میں خواتین کی مجلس عزاء پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین شہید اور 10 زخمی ہو گئی تھیں، جس کا انصاراللہ نے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔ انصار اللہ یمن نے گزشتہ روز سعودیہ کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی اتحاد نے کئی بار عزاداری کی مجالس کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے سب سے بڑا حملہ صنعا میں ایک بڑے ہال پر کیا گیا تھا جس میں کم سے کم ایک ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

مزید

پاکستان؛ پنجاب میں بھی دھشتگردی کے خلاف رینجرز آپریشن کیے جانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران صوبے بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں بھی رینجرز کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے لیے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، صوبائی وزیرانسداد دہشت گردی محمدایوب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں بھی رینجر کو اختیارات دینے سمیت تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاتفریق آپریشن، کالعدم تنظیموں کےمعاشی ذرائع بند اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون میں مزید بہتری لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔  واضح رہے کہ حکومت پاکستان ہمیشہ کی طرح کسی بھی افسوسناک سانحے کے بعد مختلف قسم کے اقدامات اٹھانے کی بات کرکے میڈیا کی توسط سے عوام کے غم و غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور چند دن گزرنے کے بعد سب کچھ بھول کر ماضی کی طرح دوبارہ کسی دوسرے دہشتگرد حملے کی خبر یا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی رپورٹ جاری کرکے دے دیتے ہیں یا خود دہشتگرد گروہ کوئی کارروائی کرکے عوام کو ان کی حکومت کی ناکامی اور نااہلی یاد دلاتے ہیں۔  تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے سے دہشتگردی میں کمی واقع ہوسکتی ہے بشرطیکہ بعض حکام رینجرز کو کسی خاص گروہ سے وابستہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے میں رکاوٹ نہ بنے۔

مزید
<< <
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
> >> صفحه 1 از 71
Arbaeentitr

 حدیثیں

 دعا و زیارات